ماہنامہ الشریعہ

جلد ۲۶ - شمارہ ۹ - ستمبر ۲۰۱۵ء

ملا محمد عمرؒ / مولانا قاضی عبد الکریمؒ / جنرل حمید گلؒ
ابوعمار زاہد الراشدی


اردو تراجم قرآن پر ایک نظر (۱۱)
ڈاکٹر محی الدین غازی


خاطرات
محمد عمار خان ناصر


بچوں کے ساتھ جنسی بد سلوکی اور اس کا سدباب
محمد فیصل شہزاد


دعوت دین اور ہمارے معاشرتی رویے
محمد اظہار الحق


جانباز مرزا ۔۔۔ عظیم مرزا
محمد سلیمان کھوکھر


امام ابن جریر طبری کی مظلومیت
مولانا عبد المتین منیری


غامدی فکر و منہج ائمہ سلف کے فکر و منہج کے مطابق ہے؟ (۸)
حافظ صلاح الدین یوسف


مکاتیب
محمد مشتاق احمد / انور عباسی


سید احمد شہیدؒ پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا احوال
مولانا حافظ محمد رشید


ملا محمد عمر رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال / مولانا قاضی عبد الکریم آف کلاچیؒ کا انتقال / جنرل حمید گلؒ کا انتقال

ابوعمار زاہد الراشدی
گزشتہ ماہ کے دوران افغان طالبان کی طرف سے اس خبر کی تصدیق کر دی گئی کہ ان کے امیر ملا محمد عمر مجاہد کا انتقال ہوگیا ہے ( انا للہ وانا الیہ راجعون) اور طالبان شوریٰ نے ان کے نائب ملا اختر منصور کو ان کی جگہ نیا امیر چن لیا ہے۔ ملا محمد عمرؒ روسی استعمار کے خلاف افغان جہاد میں شریک رہے ہیں، اس میں زخمی بھی ہوئے تھے اور ان کی ایک آنکھ متاثر ہوگئی تھی ...
حضرت مولانا قاضی عبد الکریم آف کلاچیؒ کا انتقال علمی و دینی حلقوں کے لیے غم و صدمہ کا باعث ہے اور بلاشبہ ہم ایک مخلص بزرگ اور مدبر راہ نما سے محروم ہوگئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کے والد گرامی حضرت مولانا قاضی نجم الدین کلاچویؒ اپنے دور کے بڑے علماء کرام میں سے تھے اور علمی و دینی دنیا میں مرجع کی حیثیت رکھتے تھے ...
جنرل حمید گل مرحوم آج ہمارے درمیان نہیں ہیں مگر ان کی تاریخی جدوجہد اور تگ و دو کے اثرات ایک عرصہ تک تاریخ کے صفحات پر جگمگاتے رہیں گے۔ ان کا تعلق پاک فوج سے تھا اور ان کا نام جنرل محمد ضیاء الحق مرحوم اور جنرل اختر عبد الرحمن مرحوم کے ساتھ جہادِ افغانستان کے منصوبہ سازوں میں ذکر کیا جاتا ہے ...

اردو تراجم قرآن پر ایک نظر ۔ مولانا محمد امانت اللہ اصلاحی کے افادات کی روشنی میں (۱۱)

ڈاکٹر محی الدین غازی
(۶۸) مَقَام اور مُقَام میں فرق: مَقَام (میم پر زبر کے ساتھ) کی اصل قیام ہے، یہ فعل قام ثلاثی مجرد لازم سے اسم ظرف ہوتا ہے یا مصدر میمی ہوتا ہے۔ مُقَام (میم پر پیش کے ساتھ) کی اصل اقامۃ ہے، یہ فعل أَقَامَ کا ظرف ہوتا ہے یا مصدر میمی یا اسم مفعول ہوتا ہے۔ قیام کا صلہ اگر باء ہو تو اس کے معنی کسی کام کو کرنا یا کسی سرگرمی کو انجام دینا ہوتا ہے، جبکہ اقامۃ اگر فی کے صلے کے ساتھ لازم ہو ...

خاطرات

محمد عمار خان ناصر
کوئی بھی نیا ترجمہ یا تفسیری کاوش دیکھنے کا موقع ملے (اور ظاہر ہے کہ جستہ جستہ) تو میری کوشش یہ ہوتی ہے کہ قرآن کے ان مقامات پر نظر ڈالی جائے تو تفسیری اعتبار سے مشکل ہیں۔ میری طالب علمانہ رائے کے مطابق یہ کوئی ڈیڑھ درجن کے قریب مقام ہیں۔ سو ’مشکل کشائی‘ کی جہاں سے بھی امید ہو، جستجو جاری رہتی ہے ...

بچوں کے ساتھ جنسی بد سلوکی اور اس کا سدباب

محمد فیصل شہزاد
سانحہ قصور ایک نہایت دل دہلا دینے والا، دردناک، شرم ناک بلکہ گھناؤنا ترین واقعہ ہے۔ 280 بچوں کا تو ذکر ہے، مجھے یقین ہے کہ اس سے دوگنے بچے ہوں گے جن کا بدترین جنسی استحصال کیا گیا ہوگا۔ اس گھناؤنے جرم کے ذمہ داران کے خلاف بڑی باتیں ہو رہی ہیں مگر کیا یہ سب پہلی بار ہوا ہے ...

دعوت دین اور ہمارے معاشرتی رویے

محمد اظہار الحق
مولانا طارق جمیل کو احسن الخالقین نے حسن بیان کی قابل رشک نعمت سے نوازا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ وہ اس وقت مقبول ترین واعظ ہیں تو مبالغہ نہ ہوگا۔ ان کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ وہ اپنی جماعت کے دیگر اکابر کی طرح آہنی پردے کے پیچھے نہیں رہے بلکہ مخصوص دائرے سے باہر نکلے ہیں۔ ان کے ارشادات پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچتے ہیں ...

جانباز مرزا ۔۔۔ عظیم مرزا

محمد سلیمان کھوکھر ایڈووکیٹ
ایک دفعہ کا ذکر ہے جب برصغیر میں انگریز کے عروج کا زمانہ تھا۔ دور دور تک کوئی ریاست اس کے ہم پلہ نہ تھی اور نہ کوئی طاقت۔ محاورہ تھا کہ انگریز سرکار میں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا۔ دوسری جنگ عظیم بھی
ابھی شروع نہیں ہوئی تھی کہ انگریز سرکار کے کمزور ہونے کا کوئی امکان ہوتا۔ نہ ہی ہندوستان میں مسلمانوں کے لیے الگ ملک کی کوئی قرارداد منظور ہوئی تھی ...

امام ابن جریر طبری کی مظلومیت

مولانا عبد المتین منیری
محترم اوریا مقبول جان، پاکستان میں سول سروس سے وابستہ ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے آپ کے کالم اردو کے بڑے اخبار ات میں چھپ کر وسیع پیمانے پر پڑھے جارہے ہیں ۔ چونکہ اسلام اور مسلمانوں سے وابستہ مسائل پر لکھتے ہیں جن میں ہمدردی کا پہلو بھی نمایاں رہتا ہے اور پھر وہ اپنے وسیع المطالعہ ہونے کا بھی احساس دلاتے ہیں ...

کیا غامدی فکر و منہج ائمہ سلف کے فکر و منہج کے مطابق ہے؟ غامدی صاحب کے دعوائے مطابقت کا جائزہ (۸)

حافظ صلاح الدین یوسف
غامدی صاحب فرماتے ہیں: ’’الائمۃ من قریش مشہور روایت ہے (مسند احمد، رقم 11898) اس حدیث کے ظاہر الفاظ سے ہمارے علما اس غلط فہمی میں مبتلا ہو گئے کہ مسلما نوں کے حکم ران صرف قریش میں سے ہوں گے، دراں حالے کہ یہ بات مان لی جائے تو اسلام اور برہمنیت میں کم سے کم سیاسی نظام کی حد تک کوئی فر ق باقی نہیں رہ جاتا ...

مکاتیب

(۱) برادر محترم جناب عمار خان ناصر صاحب ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ اگست کے ’’الشریعہ‘‘ میں ’’تہذیبی کشمکش کا نیا باب‘‘ کے عنوان سے جناب خورشید احمد ندیم کا کالم ’’بشکریہ روزنامہ دنیا‘‘ شائع کیا گیا ۔ ندیم صاحب نے بہت اہم موضوع پر قلم اٹھایا ہے۔ سنجیدگی اور متانت ان کے ہر کالم کی خصوصیات میں شامل ہیں ...
(۲) محترم محمد عمار خان صاحب السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔ امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ الشریعہ کا ہمیشہ سے ہی انتظار رہتا ہے اور یقین جانیے اس کے مندرجات سارے کے سارے ہی علم میں اضافے کا باعث ہوتے ہیں۔ الشریعہ کی یہ پالیسی میرے نزدیک احسن ہے کہ اس میں مختلف مکاتب فکر، حتی کہ اپنے خلاف بھی ...

سید احمد شہیدؒ پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا احوال

مولانا حافظ محمد رشید
۲۹ جولائی تا ۳۱ جولائی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں قائم ’’ہزارہ چیئر‘‘ کے زیر اہتمام سید احمد شہید ؒ کی تحریک اور خدمات کے حوالے سے ایک بین الاقوامی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد سید احمد شہید ؒ کی تحریک اور اس کے پس منظر و اثرات کے بارے میں ٓگاہی پیدا کرنا اور مستقبل کے منظر نامے میں اس تحریک سے راہنمائی حاصل کرنا تھا ...

قرآن / علوم قرآن
حدیث و سنت / علوم الحدیث
اسلامی شریعت
دین و حکمت
سیرت و تاریخ
فقہ / اصول فقہ
دین اور معاشرہ
اسلام اور عصر حاضر
عالم اسلام اور مغرب
اسلامی تحریکات اور حکمت عملی
جہاد / جہادی تحریکات
اسلام اور سیاست
پاکستان ۔ قومی و ملی مسائل
مسلم مکاتب فکر ۔ باہمی مکالمہ
نقد و نظر
آراء و افکار
تعلیم و تعلم / دینی مدارس
مسلم مفکرین
شخصیات
حالات و واقعات
حالات و مشاہدات
مشاہدات و تاثرات
الشریعہ اکادمی
اخبار و آثار
مکاتیب
ادبیات
تعارف و تبصرہ
امراض و علاج