ماہنامہ الشریعہ

جلد ۲۶ - شمارہ ۱۰ - اکتوبر ۲۰۱۵ء

ملی مجلس شرعی کے اجلاس کے اہم فیصلے / میری صحافتی زندگی / سنی شیعہ اختلافات
ابوعمار زاہد الراشدی


فقہی مسالک کے درمیان جمع و تطبیق
مولانا سید سلمان حسینی


پاکستان کے اسلامی تحقیقی ادارے: جائزہ و تجاویز
مولانا مفتی محمد زاہد


مدارس کی اصلاح: ایک اور کمیٹی
خورشید احمد ندیم


وزیر اعظم ہاؤس میں اجلاس
مولانا مفتی منیب الرحمن


امام ابن جریر طبری کی جلالت۔ چند مزید باتیں
مولانا عبد المتین منیری


مکاتیب
مولانا عتیق الرحمن سنبھلی


ذخیرۃ الجنان فی فہم القرآن
مولانا وقار احمد


ملی مجلس شرعی کے اجلاس کے اہم فیصلے / میری صحافتی زندگی / سنی شیعہ اختلافات

ابوعمار زاہد الراشدی
(۱) سپریم کورٹ کا مخدوش فیصلہ۔ (۲) قانون توہین رسالت اور ممتاز قادری کیس۔ (۳) دینی مسالک اور علماء کرام کے لیے ضابطہ اخلاق۔ (۴) مولانا زاہد الراشدی صاحب کا خط اور تجاویز۔ جامعہ اشرفیہ میں منعقدہ اجلاس کی کاروائی ....
میری صحافتی زندگی: اخبارات و جرائد میں کسی نہ کسی بہانے مراسلے، بیانات، اجلاسوں کی رپورٹیں اور ہلکے پھلکے مضامین لکھنے کا ’’چسکہ‘‘ تو 1964ء میں ہی شروع ہوگیا تھا جب میں جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ میں اپنی طالب علمی کے تیسرے سال میں تھا ....
سنی شیعہ اختلافات: مشرق وسطیٰ ہو یا پاکستان، ہم کسی بھی جگہ سنی شیعہ کشیدگی میں اضافہ اور اس کے فروغ کے حق میں نہیں ہیں اور پہلے کی طرح اب بھی دل سے چاہتے ہیں کہ اس کی شدت اور سنگینی میں کمی لائی جائے اور اس ماحول کو بحال کرنے کی کوشش کی جائے ....

فقہی مسالک کے درمیان جمع و تطبیق

مولانا سید سلمان حسینی ندوی
اس سہ روزہ تربیتی پروگرام میں جو عنوانات منتخب کیے گئے ہیں، سب اپنی جگہ بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان عنوانات میں میں سمجھتا ہوں کہ فکر ولی اللہی اور فقہ ولی اللہی سے متعلق فقہی مسالک کے درمیان جمع و تطبیق کا موضوع بہت حساس ہے ۔ آج تقلید و عدم تقلید کے عنوان سے مسلکی اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں ....

پاکستان کے اسلامی تحقیقی ادارے: جائزہ و تجاویز

مولانا مفتی محمد زاہد
انیسویں صدی کے نصف یا اس کے اواخر تک کا دور مسلمانوں کے تنزل کی طرف مسلسل سفر کا دور ہے۔ یہ دور مسلمانوں کے زیاں ہی کا نہیں علمی و فکری سطح پر احساسِ زیاں کے فقدان کا بھی ہے۔ سیاسی اور عسکری انحطاط کا کم از کم احساس مسلمانوں میں ضرور موجود تھا لیکن علمی اور فکری تحدیات کا ادراک بہت کم تھا۔ دنیا بہت بدل چکی تھی اور تیز رفتاری سے بدل رہی تھی ....

مدارس کی اصلاح: ایک اور کمیٹی

خورشید احمد ندیم
قوم کو یہ مژدہ ہو کہ مدارس کی اصلاح کے لیے دو کمیٹیاں مزید بنا دی گئی ہیں۔ انسانی یاداشت تو شاید اس کی متحمل نہ ہو سکے، کوئی کیلکولیٹر ہی بتا سکے گا کہ اب تک اس کارِ خاص کی بجا آوری کے لیے کتنی کمیٹیاں بنائی جا چکیں۔ وزیرِ داخلہ نے مکرر ارشاد فرمایا کہ مدارس اور علما نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کردار ادا کیا ہے ....

وزیر اعظم ہاؤس میں اجلاس

مولانا مفتی منیب الرحمن
۷ ستمبر کو وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وطن عزیز کی اعلیٰ سیاسی و دفاعی قیادت کا دینی مدارس کی پانچ تنظیمات کے قائدین کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم جناب محمد نواز شریف، مسلح افواج کے سپہ سالار جناب جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کے علاوہ اہم وزارتوں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے ....

امام ابن جریر طبری کی جلالت۔ چند مزید باتیں

مولانا عبد المتین منیری
۱۹۸۲ء میں اسلام اور مستشرقین کے موضوع پر منعقدہ عالمی سیمینار میں مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے پیش کردہ یہ کلمات نہ جانے کیوں ہمارے ذہن میں بار بار گردش کررہے تھے جب محترم کالم نگار جناب اوریا مقبول جان صاحب کے امام طبری ؒ پر مرکوز کالموں پر ہماری نظر پڑی تھی ....

مکاتیب

مولانا عتیق الرحمن سنبھلی
۲ / ذی الحجہ ۱۴۳۶ھ ۔ ۱۷ستمبر ۲۰۱۵ء۔ بخدمت محترم و مکرم مولانا زاہد الراشدی زید لطفہم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ آپ کے رسالۂ’’ غامدی صاحب کا تصورِ حدیث و سنت‘‘ کا اشتہار الشریعہ میں نظر پڑا تو میری خواہش پر اس کی ایک کاپی میاں عمار صاحب نے مجھے بھیجدی ہے۔ میں شکر گزار ہوں کہ مستفید ہونے کا موقع ملا۔ اللہ آپ کے افادات کو قائم و دائم رکھے۔ مگر استفادہ کیلئے شکر گزاری کے ساتھ ایک شکوہ گزاری کی بھی اجازت ہو ....

ذخیرۃ الجنان فی فہم القرآن

مولانا وقار احمد
مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی بامقصد کام کرنے والوں کے لیے ایک نادر نمونہ ہے۔ مولانا نے اپنی زندگی قرآن وسنت کی تعلیم کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ قرآن و سنت کی تعلیم ان کا اوڑھنا بچھونا تھی، قرآن و سنت کی تعلیم عام کرنے کے لیے انہوں نے کئی حوالوں سے خدمات سر انجام دیں جن میں مکاتیب قرآنیہ کا قیام، درس و تدریس، وعظ و تبلیغ اور تصنیف و تالیف شامل ہیں ....

قرآن / علوم قرآن
حدیث و سنت / علوم الحدیث
اسلامی شریعت
دین و حکمت
سیرت و تاریخ
فقہ / اصول فقہ
دین اور معاشرہ
اسلام اور عصر حاضر
عالم اسلام اور مغرب
اسلامی تحریکات اور حکمت عملی
جہاد / جہادی تحریکات
اسلام اور سیاست
پاکستان ۔ قومی و ملی مسائل
مسلم مکاتب فکر ۔ باہمی مکالمہ
نقد و نظر
آراء و افکار
تعلیم و تعلم / دینی مدارس
مسلم مفکرین
شخصیات
حالات و واقعات
حالات و مشاہدات
مشاہدات و تاثرات
الشریعہ اکادمی
اخبار و آثار
مکاتیب
ادبیات
تعارف و تبصرہ
امراض و علاج