ماہنامہ الشریعہ

جلد ۲۶ - شمارہ ۱ - جنوری ۲۰۱۵ء

پشاور کا دل دوز سانحہ / شیخ الازہر کے نام مکتوب
ابوعمار زاہد الراشدی


اردو تراجم قرآن پر ایک نظر (۳)
ڈاکٹر محی الدین غازی


عالمی سرمایہ دارانہ نظام اور مقامی نظام
حافظ محمد زبیر / ندیم غفور


سوچا سمجھا جنون؟ (سانحہ پشاور ........)
محمد مشتاق احمد


خاطرات
محمد عمار خان ناصر


ڈاڑھی سے متعلق ایک اشکال کا حل
مفتی محمد راشد ڈسکوی


مکاتیب
حافظ صلاح الدین یوسف / ڈاکٹر محمد شہباز منج


مولانا محمد عیسیٰ منصوری کا دورۂ پاکستان / الشریعہ اکادمی کی سرگرمیاں
اخبار و آثار


پشاور کا دل دوز سانحہ / شیخ الازہر کے نام مکتوب

ابوعمار زاہد الراشدی
۱۶ / دسمبر کے سانحۂ پشاور نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور پاکستان کی سیاسی و دینی جماعتیں اپنے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دہشت گردی بلکہ درندگی کے خلاف متحد ہوگئی ہیں۔ ملک کے اخبارات اور میڈیا کے بہت سے مراکز نے اس دن سانحہ سقوط ڈھاکہ اور اس کے اسباب و اثرات کے حوالہ سے مضامین اور پروگراموں ...
شیخ الازہر کے نام مکتوب۔ عزت مآب الشیخ الفاضل المحترم احمد طیب صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ۔ رئیس الجامعۃ الازہر الشریف، قاہرہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مزاج گرامی؟ ۳،۴ دسمبر ۲۰۱۴ کو الازہر الشریف میں ’’مواجھۃ التطرف والارھاب‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والے دو روزہ مؤتمر میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا۔ یاد فرمائی کا تہہ دل سے شکریہ!میرے لیے اس مؤتمر ...

اردو تراجم قرآن پر ایک نظر ۔ مولانا محمد امانت اللہ اصلاحی کے افادات کی روشنی میں (۳)

ڈاکٹر محی الدین غازی
(۳۴) تبینت الجن کا مطلب: تبیّن کامطلب ہوتا ہے کسی چیز کا واضح ہوجانا۔ جو چیز واضح ہوتی ہے، وہ تبیّن فعل کا فاعل بنتی ہے، اور جس شخص پر وہ چیز واضح ہوتی ہے، اس کے لیے لام کا صلہ آتا ہے ...

عالمی سرمایہ دارانہ نظام اور مقامی نظام

حافظ محمد زبیر / ندیم غفور چوہدری
اس وقت عالم اسلام ہو یا غیر مسلم ممالک، ایشیا ہو یورپ ہو یا افریقہ، اگرچہ نچلی سطح پر لوگوں کے عقائد اور عبادات میں تو فرق موجود ہے لیکن اوپر کی سطح پر سیاسی ، معاشی اور معاشرتی نظام کے طور پر ساری دنیا اس وقت ایک ہی نظام کی چھتری کے نیچے کھڑی ہے۔ سیاسی سطح پر ڈیموکریسی، معاشی میدان میں سرمایہ داری ...

سوچا سمجھا جنون؟ سانحۂ پشاور کے فقہی تجزیے کی ضرورت

محمد مشتاق احمد
کیا جو کچھ پشاور میں ہوا یہ بعض جنونیوں کی کارروائی تھی جو بھلے برے کی تمیز کھو بیٹھے تھے؟ کیا یہ کسی اور کارروائی کا رد عمل تھا؟ کیا یہ بدلے کی کارروائی تھی؟ کیا یہ یہود و نصاری کی سازش تھی تاکہ اسلام اور مسلمانوں کو مزید بدنام کردیں؟ کیا واقعتاً اسلامی قانون میں کچھ ایسے اصول و ضوابط ہیں جن کی رو سے یہ کارروائی مستحسن، یا کم سے کم جائز، تھی ...

خاطرات

محمد عمار خان ناصر
برصغیر کی ماضی قریب اور معاصر تاریخ میں دیوبندی مکتب فکر نے دین کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور علمی وفکری ترجیحات سے اختلاف کی گنجائش کے باوجود، بحیثیت مجموعی اس مکتب فکر میں راستی اور توازن فکر نمایاں نظر آتا ہے۔ دینی تعبیر کے علاوہ دیوبندی تحریک کا تعارف اس خطے میں اپنے مخصوص سیاسی کردار کے حوالے سے بھی ہے ...

ڈاڑھی سے متعلق ایک اشکال کا حل

مولانا مفتی محمد راشد ڈسکوی
مولانا عمار خان ناصر صاحب حفظہ اللہ کی کتاب ’’براہین‘‘ (استفسارات، داڑھی کا مسئلہ، ص: ۷۰۱-۷۰۳، دارالکتاب) میں داڑھی کے حکمِ شرعی کے بارے میں ایک سوال وجواب موجود ہے، جس میں مولانا عمار خان ناصر صاحب فرماتے ہیں: ’’میری طالب علمانہ رائے میں داڑھی کو ایک امرِ فطرت کے طور پر دینی مطلوبات میں شمار کرنے کے حوالے سے ...

مکاتیب

حافظ صلاح الدین یوسف / ڈاکٹر محمد شہباز منج
(۱) عزیز گرامی عمار خان ناصر، مدیر الشریعہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ گزارش ہے کہ غامدی صاحب کے تصور حدیث وسنت کے عنوان سے آپ کے والد گرامی حفظہ اللہ کے جو دو مضمون الشریعہ میں چھپے تھے، جس کے جواب میں غامدی صاحب نے ایک وضاحتی مضمون تحریر کیا تھا جو الشریعہ ہی میں چھپا ہے ...
(۲) گرامی قدر جناب مولانا حافظ صلاح الدین یوسف صاحب زید مجدہم۔ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوں گے۔ والد گرامی کے بدست آپ کا عنایت نامہ موصول ہوا تھا۔ جواب میں چند دن کی تاخیر ہوئی جس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔غامدی صاحب کے موقف پر اپنا نقد ضرور ارسال فرما دیں ...
(۳) عزیز گرامی جناب عمار خان ناصر سلمک اللہ تعالیٰ۔ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا مکتوب گرامی موصول ہوا۔ یہ امر باعث مسرت ہے کہ آپ نے اس مقالے کی اشاعت کو منظور فرما لیا ہے۔ جزاک اللہ احسن الجزاء۔ اس سلسلے میں چند مزید گزارشات پیش خدمت ہیں ...
(۴) الشریعہ ،نومبر ۲۰۱۴ء کے مکاتیب میں جناب مولانا زاہدالراشدی کے لیے جناب مولانا عتیق الرحمن سنبھلی کا یہ ارشاد دیکھ کر کہ ’’اوج صاحب قابل توجہ ہی نہ تھے جبکہ آپ کی تحریر سے پتہ چلا کہ وہ تو بڑی ذی علم ہستی تھی‘‘ راقم کی توجہ ادھر ادھر بھٹکنے لگی ...

مولانا محمد عیسیٰ منصوری کا دورۂ پاکستان / الشریعہ اکادمی کی سرگرمیاں

اخبار وآثار
ورلڈ اسلامک فورم لندن کے چیئرمین مولانا محمد عیسیٰ منصوری ۵ سے ۲۳ دسمبر تک اڑھائی ہفتے کے دورے پر پاکستان تشریف لائے اور لاہور، ملتان، چیچہ وطنی، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کے علاوہ اسلام آباد میں احباب سے ملاقاتوں کے علاوہ متعدد فکری و نظریاتی محافل میں شرکت کی ...

قرآن / علوم قرآن
حدیث و سنت / علوم الحدیث
اسلامی شریعت
دین و حکمت
سیرت و تاریخ
فقہ / اصول فقہ
دین اور معاشرہ
اسلام اور عصر حاضر
عالم اسلام اور مغرب
اسلامی تحریکات اور حکمت عملی
جہاد / جہادی تحریکات
اسلام اور سیاست
پاکستان ۔ قومی و ملی مسائل
مسلم مکاتب فکر ۔ باہمی مکالمہ
نقد و نظر
آراء و افکار
تعلیم و تعلم / دینی مدارس
مسلم مفکرین
شخصیات
حالات و واقعات
حالات و مشاہدات
مشاہدات و تاثرات
الشریعہ اکادمی
اخبار و آثار
مکاتیب
ادبیات
تعارف و تبصرہ
امراض و علاج