ماہنامہ الشریعہ

جلد ۲۶ - شمارہ ۲ - فروری ۲۰۱۵ء

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت / بین المسالک ہم آہنگی / دہشت گردی اور فوجی عدالتیں
ابوعمار زاہد الراشدی


امن کی راہ پر؟
چوہدری محمد یوسف ایڈووکیٹ


اردو تراجم قرآن پر ایک نظر (۴)
ڈاکٹر محی الدین غازی


غامدی صاحب کے تصور سنت پر اعتراضات کا جائزہ
سید منظور الحسن


سنت کے حوالے سے غامدی صاحب کا موقف
ابو عمار زاہد الراشدی


غامدی فکر ومنہج ائمہ سلف کے فکر ومنہج کے مطابق ہے؟
حافظ صلاح الدین یوسف


مکاتیب
مولانا عتیق الرحمن سنبھلی / محمد رشید


فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت / بین المسالک ہم آہنگی / دہشت گردی اور فوجی عدالتیں

ابوعمار زاہد الراشدی
فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں اور متعلقہ اخبار کے دفتر پر حملہ کے نتیجے میں ہونے والی ڈیڑھ درجن کے لگ بھگ ہلاکتوں پر رد عمل کا سلسلہ دنیا بھر میں جاری ہے۔ گزشتہ دنوں پیرس میں لاکھوں افراد کی ریلی کے ساتھ مختلف ممالک کے سربراہوں نے بھی شریک ہو کر اس سلسلہ میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے، جبکہ پاکستان کے دینی حلقوں اور عوام ...

امن کی راہ پر؟

چوہدری محمد یوسف ایڈووکیٹ
پشاور میں آرمی پبلک سکول کے قتل عام کے سانحے کے بعد اس مرض کا علاج جنگی بنیادوں پر کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ سانحہ کے بعد تو جیسے پوری قوم کے پاؤں تلے سے زمین کھنچ گئی ہو۔ ہماری خوبصورت، نرم و نازک سول حکومت تو گویا حواس باختہ ہو گئی ہے۔ ہمارے وزیر اعظم جو سورج اور چاند کی طرح دن رات مدور رہتے تھے، وہ اپنے سارے دورے ...

اردو تراجم قرآن پر ایک نظر (۴)

ڈاکٹر محی الدین غازی
(۴۱) ایقن اور استیقن کے درمیان فرق: ایقن کا مطلب ہے یقین کیا، یہ ایمان سے قریب لفظ ہے، اور قرآن مجید میں اس کا استعمال بھی اس طرح کے مقامات پر ہوتا ہے جہاں ایمان کا استعمال ہوتا ہے۔ قرآن مجید کے استعمالات بتاتے ہیں کہ ایقان مومنوں کی ایک قابل تعریف صفت، بلکہ ایمان کا مترادف ہے، اس کی بہت ساری مثالیں ہیں، جیسے ...

غامدی صاحب کے تصور سنت پر اعتراضات کا جائزہ

سید منظور الحسن
ماہنامہ ’’الشریعہ‘‘ کے ستمبر ۲۰۰۶ء کے شمارے میں جناب حافظ محمد زبیر کا مضمون ’’غامدی صاحب کے تصور سنت کا تنقیدی جائزہ‘‘ شائع ہوا تھا جو اب ان کی تصنیف ’’فکر غامدی ایک تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ‘‘ کا حصہ ہے۔ اس مضمون میں فاضل ناقد نے یہ بیان کیا ہے کہ سنت کے تصور، اس کے تعین، اس کے مصداق اور اس کے ثبوت کے بارے میں غامدی صاحب کا موقف ...

سنت کے حوالے سے غامدی صاحب کا موقف

ابو عمار زاہد الراشدی
محترم جاوید احمد غامدی کے تصور سنت کے بارے میں ’’الشریعہ‘‘ کے صفحات میں ایک عرصہ سے بحث جاری ہے اور دونوں طرف سے ہمارے فاضل دوست اس میں سنجیدگی کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ راقم الحروف نے بھی’’غامدی صاحب کا تصور سنت‘‘ کے عنوان سے’ ’الشریعہ‘‘ کے جو ن ۲۰۰۸ ؁ء کے شمارے میں کچھ معروضات پیش کی تھیں اور چند اہم نکات ...

غامدی فکر ومنہج ائمہ سلف کے فکر ومنہج کے مطابق ہے؟

حافظ صلاح الدین یوسف
ماہنامہ الشریعہ میں مولانا زاہد الراشدی حفظہ اللہ کے کتابچے ’’غامدی صاحب کا تصور حدیث و سنت‘‘ کا اور ’’الشریعہ‘‘ کی خصوصی اشاعت بنام ’’الشریعہ کا طرز فکر اور پالیسی: اعتراضات واشکالات کا جائزہ‘‘ کا اشتہار دیکھا تو راقم نے نہایت ذوق وشوق کے ساتھ بذریعہ وی پی دونوں چیزیں منگوائیں۔ اول الذکر کتابچے میں مولانا راشدی صاحب کے دو مضمون تھے ...

مکاتیب

مولانا عتیق الرحمن سنبھلی / محمد رشید
(۱) لکھنؤ۔ ۲۲ جنوری ۲۰۱۵ء۔ بخدمت محترم مولانا راشدی حفظہ اللہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ کل جنوری کا شمارہ موصول ہوا ہے۔ پشاور کا سانحہ یہاں ہم سب کو ہلا گیا۔ ہائے بے دردی و سنگدلی! اس پر محمد مشتاق احمد صاحب کا فقہی کلام ’’سوچا سمجھا جنون‘‘ بڑی بروقت چیز نظر آئی۔ اس سلسلہ میں کچھ اور بھی آنا چاہیے۔ اور شیخ الازہر کے نام مکتوب کی روشنی میں امید کی جانی چاہیے کہ آپ خلافت قائم کرنے کے صحیح طریقہ کی کچھ وضاحت ضرور فرمائیں گے ...
(۲) محترم المقام جناب زاہد الراشدی صاحب۔ السلام علیکم! الشریعہ جنوری2015ء کی اشاعت میں ایک مخلص علمی شخصیت جناب عتیق الرحمن سنبھلی کے نہایت مختصر، عاجزانہ ودرد مندانہ خطوط کے رد میں ڈاکٹرشہباز منج صاحب کا ایک تفصیلی تنقیدی مضمون نما خط شائع کیاگیا ہے۔ محترم ڈاکٹر شہباز منج صاحب کی تنقید پڑھ کر دلی دکھ اور صدمہ ہوا کہ اہل علم اس طرح کی الجھی ہوئی اور باہم متضاد باتیں بھی ...

قرآن / علوم قرآن
حدیث و سنت / علوم الحدیث
اسلامی شریعت
دین و حکمت
سیرت و تاریخ
فقہ / اصول فقہ
دین اور معاشرہ
اسلام اور عصر حاضر
عالم اسلام اور مغرب
اسلامی تحریکات اور حکمت عملی
جہاد / جہادی تحریکات
اسلام اور سیاست
پاکستان ۔ قومی و ملی مسائل
مسلم مکاتب فکر ۔ باہمی مکالمہ
نقد و نظر
آراء و افکار
تعلیم و تعلم / دینی مدارس
مسلم مفکرین
شخصیات
حالات و واقعات
حالات و مشاہدات
مشاہدات و تاثرات
الشریعہ اکادمی
اخبار و آثار
مکاتیب
ادبیات
تعارف و تبصرہ
امراض و علاج