ماہنامہ الشریعہ

جلد ۲۵ - شمارہ ۱۰ - اکتوبر ۲۰۱۴ء

’’دہشت گرد‘‘ کا موقف اس کی زبانی /
دستور پاکستان اور عالمی لابیاں /
تحریک انسداد سود /
مولانا مسعود اور ڈاکٹر شکیل اوج کا قتل
رئیس التحریر  

مذہبی انتہا پسندی ۔ اسباب اور حل
مولانا محمد تقی عثمانی  

ڈاکٹر محمد شکیل اوج شہید
خورشید احمد ندیم  

علماء دیوبند کا اجتماعی مزاج اور فکری رواداری
حافظ خرم شہزاد  

مسجد اقصیٰ کی تولیت اور عمار خان ناصر کی تحریرات (۲)
مولانا سمیع اللہ سعدی  

قرآنی تدبر کائنات : روحانی تدبر مراد ہے یا سائنسی؟
محمد عبد اللہ شارق  

مکاتیب
مولانا عتیق الرحمن سنبھلی  

الشریعہ اکادمی میں علمی وفکری نشستیں
محمد عبد اللہ راتھر  

انسانی صحت کے لیے حرارت کی اہمیت
حکیم محمد عمران مغل

’’دہشت گرد‘‘ کا موقف اس کی زبانی / دستور پاکستان اور عالمی لابیاں / تحریک انسداد سود / مولانا مسعود اور ڈاکٹر شکیل اوج کا قتل

ابوعمار زاہد الراشدی
میری اس گزارش پر بعض دوستوں کو الجھن ہوتی ہے کہ کسی کے بارے میں یک طرفہ بات نہیں کرنی چاہیے اور اگر کسی فرد یا گروہ کے بارے میں کوئی شکایت یا اعتراض ہو تو اس سے بھی پوچھ لینا چاہیے کہ تمہارا موقف کیا ہے؟ اس کا موقف از خود طے کرنے کی بجائے اس سے دریافت کرنا چاہیے اور اگر وہ کوئی وضاحت پیش کرے تو اسے یکسر مسترد کر دینے کی بجائے ...

اسلامی ممالک میں مذہبی انتہا پسندی : اسباب اور حل

مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
(مارچ ۲۰۱۴ء میں دبئی میں شیخ عبد اللہ بن بیہ حفظہ اللہ اور امیر عبد اللہ بن زاید کے زیر اہتمام قیام امن کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں کیے گئے خطاب کے اہم نکات)۔ ۱۔ میری گفتگو عدم اطاعت کے عنوان سے ہوگی کیوں کہ کانفرنس کے عنوان میں یہ پہلو بھی شامل ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ اطاعت کے وجوب اور اثبات کے موضوع کو مفتی مصر شیخ احمد شوقی علام حفظہ اللہ تعالی نے تفصیل سے بیان فرما دیا ہے ...

ڈاکٹر محمد شکیل اوج شہید

خورشید احمد ندیم
’’افکارِ شگفتہ‘‘ بہت دنوں سے میرے سامنے رکھی ہے۔ ڈاکٹر شکیل اوج کا محبت بھرا اصرار اور پھر میری افتادِ طبع، دونوں متقاضی رہے کہ اس پر کچھ لکھوں۔ موضوعات کا تنوع اور دلچسپی مجھے اپنی طرف کھینچتے رہے مگر غمِ دوراں نے مہلت ہی نہ دی۔ آج افکار باقی ہیں مگر وہ شگفتہ چہرہ میری نظروں سے اوجھل ہو چکا، ہمیشہ کے لیے۔ ڈاکٹر فاروق خان کی شہادت کے بعد، یہ دوسرا گھاؤ ہے ...

علماء دیوبند کا اجتماعی مزاج اور فکری رواداری

انتخاب و ترتیب : حافظ خرم شہزاد
بریلوی علما وعوام سے اختلاف میں اعتدال : بہاول پور کے مشہور مقدمے میں ’’مختار قادیانی نے اعتراض کیا کہ علماء بریلی، علمائے دیوبند پر کفر کا فتویٰ دیتے ہیں اور علمائے دیوبند علمائے بریلی پر۔ اس پر شاہ صاحب نے فرمایا: ’’میں بطور وکیل تمام جماعت دیوبند کی جانب سے گذارش کرتا ہوں کہ حضرات دیوبند ان کی تکفیر نہیں کرتے۔ اہل سنت والجماعت اور مرزائی مذہب والوں میں ...

مسجدِ اقصی کی تولیت اور عمار خان ناصر صاحب کی تحریر ات۔ تفصیلی و تنقیدی جائزہ (۲)

مولانا سمیع اللہ سعدی
مشرکین مکہ پر قیاس : جناب عما ر صاحب نے حقِِ تولیت کے ’’مزعومہ شرعی دلائل ‘‘کا ذکر کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر یہ ’’دلیل ‘‘ذکر کی ہے اور یہ’’دعوی ‘‘کیا ہے کہ مسلم مفکرین یہود کی تولیت کی منسوخی کے لئے مسجدِ اقصی کو مسجدِ حرام پر اور یہود کو مشرکینِ مکہ پر ’’قیاس ‘‘کرتے ہیں۔کہ جس طرح مشرکینِ مکہ اللہ کی نافرمانی کے نتیجے میں مسجدِ حرام کی تولیت سے محروم کئے گئے ...

قرآنی تدبرِ کائنات : روحانی تدبر مراد ہے یا سائنسی؟ (کرم فرماؤں کی خدمت میں جوابی توضیحات)

محمد عبد اللہ شارق
اپنے گذشتہ مضمون ’’تدبرِ کائنات کے قرآنی فضائل ۔۔۔‘‘ پر بالترتیب جناب عاصم بخشی اور ڈاکٹر شہباز منج کے دو ناقدانہ تبصرے ’’الشریعہ‘‘ کے شمارہ اگست ۲۰۱۴ء میں نظر سے گذرے۔ دونوں صاحبان نے میرے مضمون میں مذکور اصل علمی نکات سے ذرا بھی مس نہیں کیا اور نہ ہی میرے اصل موقف ومدعا کو موضوعِ بحث بنایا ہے جسے میں ان کی طرف سے نیم دلانہ ...

مکاتیب

مولانا عتیق الرحمن سنبھلی
عزیزگرامی میا ں عمار صاحب۔ شکریہ کہ الشریعہ کے شمارے تا اگست موصول ہو گئے۔ امید ہے اب ماہ بماہ آتے رہیں گے۔ پیکیٹ کھولنے پر جو ذرا سی ورق گردانی فوراً ہی کی تو خاص اشاعت اور جون ہی کی عام اشاعت میں دو باتیں توجہ دلانے کے قابل نظر آئیں۔ خاص نمبر کے اسامہ مدنی صاحب کے مضمون (در دفاعِ مولانا راشدی) میں حضرت مولانا علی میاں صاحب کو فاضل دیوبند بتا دیا ہے جو واقعہ نہیں ہے ...

الشریعہ اکادمی میں علمی وفکری نشستیں

مولانا محمد عبد اللہ راتھر
یہ بات مسلم ہے کہ ’’انسان‘‘ تحریر شدہ کتابوں سے اِتنا نہیں سیکھتا جتنا کتابِ زندگی کے تلخ و شیریں تجربات انسان کو سکھا دیتے ہیں اور پھر ’’سفر‘‘ کا تو معنی ہی ’’کھولنا‘‘ ہے۔ سفر انسانی ذہن کے لیے معلومات و تجربات کے اَن گنت دریچے کھول دیتا ہے ۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا زاہد الراشدی حفظہ اللہ اپنی عمر کے ۶۷ ویں برس میں ہیں ...

انسانی صحت کے لیے حرارت کی اہمیت

حکیم قاری محمد عمران مغل بی اے
کرۂ ارضی پر انسانی زندگی اور انسانی صحت کے لیے سورج کی فراہم کردہ تپش اور حرارت بے حد اہم ہے۔ اگر سورج کی تپش نہ ہو تو زندگی کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ جائے۔ اگر سورج کی تپش کی زیادتی سے جسم کو بیماریاں لاحق ہوتی ہیں تو صحت کا گلشن بھی اسی تپش سے کھلتا ہے۔ پھلوں میں مٹھاس، غلے میں بڑھوتری اور پھولوں میں رنگ ، خوشبو اور ...
قرآن / علوم قرآن
حدیث و سنت / علوم الحدیث
اسلامی شریعت
دین و حکمت
سیرت و تاریخ
فقہ / اصول فقہ
دین اور معاشرہ
اسلام اور عصر حاضر
عالم اسلام اور مغرب
اسلامی تحریکات اور حکمت عملی
جہاد / جہادی تحریکات
اسلام اور سیاست
پاکستان ۔ قومی و ملی مسائل
مسلم مکاتب فکر ۔ باہمی مکالمہ
نقد و نظر
آراء و افکار
تعلیم و تعلم / دینی مدارس
مسلم مفکرین
شخصیات
حالات و واقعات
حالات و مشاہدات
مشاہدات و تاثرات
الشریعہ اکادمی
اخبار و آثار
مکاتیب
ادبیات
تعارف و تبصرہ
امراض و علاج