نوجوان علماء کرام کی تربیت: ضرورت اور تقاضے / مشاہیر بنام مولانا سمیع الحق

(مجلس صوت الاسلام کراچی کے زیر اہتمام ۲۸۔۲۹۔۳۰ مئی ۲۰۱۲ء کو میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ’’علماء امن کنونشن‘‘ کی ایک نشست میں گفتگو) بعد الحمد والصلوٰۃ۔ مجھے سب سے پہلے آج کے اس کنونشن کو اسلام آباد کے ایک اعلیٰ ہوٹل میں منعقد کرنے کے بارے میں کچھ عرض کرنا ہے جسے بعض حلقوں میں تعجب کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے، مگر میں چونکہ ہر بات کو اس کے مثبت اور رجائی پہلو سے دیکھنے کا عادی ہوں، اس لیے یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میں اس میں افادیت کاایک بڑا پہلو دیکھ رہا ہوں کہ دینی تعلیم اور ذوق کو ...

سال ۲۰۱۲ء اور دنیا کی تباہی کے مفروضے

مولانا محمد عبداللہ شارق
بعض لوگ اس خوف میں مبتلا ہیں کہ 2012ء میں کچھ ہونے والا ہے۔ کچھ لوگو ں کو اس سال قیامت واقع ہوتی نظر آرہی ہے۔ بعض لوگوں کو دجال کی چاپ قریب سنائی دے رہی ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ اس سال بدی کی قوتوں کا امام’’ امریکا‘‘ قدرتی آفات وبلیات کی خوف ناک لپیٹ میں آکر سمندر برد ہوجائے گا۔ بعضوں کا خیال ہے کہ رواں سال ’’اسرائیل‘‘ صفحۂ ہستی سے ...

سرمایہ دارانہ انفرادیت کا حال اور مقام۔۱

جاوید اکبر انصاری / زاہد صدیق مغل
اس مضمون کا مقصد سرمایہ دارانہ نظام زندگی کی تفہیم کے لیے چند مطلوب بنیادی مباحث کو مربوط انداز میں پیش کرنا ہے۔ سرمایہ داری یا کسی بھی نظام زندگی پر بحث کرتے وقت مفکرین کا نقطہ ماسکہ اجتماعی زندگی اور اسکے لوازمات کی تشریح و تنقیح رہتی ہے اور وہ انفرادیت جو ان تمام اجتماعی معاملات کو جنم دیتی ہے نظروں سے اوجھل رہتی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اجتماعی زندگی ...

خاطرات

محمد عمار خان ناصر
نفاذ شریعت کی حکمت عملی: ایک فکری مباحثے کی ضرورت: ۲۰۰۹ء میں جن دنوں سرحد حکومت اور سوات کی تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کے مابین ’’نظام عدل ریگولیشن‘‘ کے نفاذ کی بات چل رہی تھی، مجھے ۱۰ اور ۱۱ مارچ کے دو دن پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے بھیجے جانے والے ایک وفد کے ہمراہ، جس میں دو درجن کے قریب سول اور سیشن جج صاحبان کے علاوہ ہائی کورٹ کے ذمہ دار افسران بھی ...

سیدہ عائشہ کی عمر

جاوید احمد غامدی
عام طور پر مانا جاتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکاح کے وقت ام المومنین سیدہ عائشہ کی عمر چھ سال تھی۔ یہ نکاح سیدہ خدیجہ کی وفات کے بعد مکہ میں ہوا تھا۔ اُن کی رخصتی اِس کے تین سال بعد مدینہ میں ہوئی۔ حدیث و سیرت کی کتابوں میں اُن کے بارے میں یہی بات بیان ہوئی ہے۔ اِس سلسلہ کی روایات بخاری و مسلم میں بھی ہیں اور حدیث کی بعض دوسری کتابوں میں بھی ...

اسلامی سیاسی فکر جدید اسلامی فکر کے تناظر میں

ڈاکٹرغطریف شہباز ندوی
(یہ مقالہ 28-29 اپریل 2012 کو مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے شعبہ سیاسیات اور اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے اشتراک سے ’’اسلام کا تصور سیاست ‘‘ پر منعقدہ دو روزہ قومی سیمینار میں پیش کیا گیا)۔ عصر حاضر میں جس طرح قرآن، حدیث فقہ جیسے خالص اسلامی علوم پر زبردست کام ہوا ہے۔ اور بیش بہا تحقیقات منظر عام پر آئی ہیں۔ اسی طرح علوم اسلامیہ کے دوسرے میدانوں میں بھی علماء اور ارباب فکر و نظر نے بہترین کاوشیں کی ہیں۔ چنانچہ اسلام کی سیاسی فکر پر بھی بہت کچھ لکھا گیا ہے فقہ وافتاء کے مباحث اور فتاوی کے ضمن میں بھی سیاسی ...

ائمہ وخطبا کی مشکلات، مسائل اور ذمہ داریاں

(الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سیمینار۔۳)

مولانا مفتی محمد طیب (مہتمم جامعہ امدادیہ، فیصل آباد): ..... جناب صدر مکرم، علماء کرام اور معزز حاضرین ! جس موضوع پہ یہ سیمینار رکھا گیا ہے، یہ موضوع انتہائی اہم بھی ہے اور انتہائی مشکل بھی۔ مساجد کے متعلق مسائل بھی بہت ہیں اور ضروریات بھی بے شمار ہیں۔ لیکن اس موضوع پر ہمارا کوئی اجتماعی فورم نہیں ہے کہ اس پرہم اکٹھے ہو کران مسائل کو سوچیں اور غور کریں۔ ضرورت کا احساس ہے لیکن ساتھ مشکلات کو دیکھ کرہم پیچھے ہٹ جاتے ہیں ...

تعارف و تبصرہ

ماہنامہ ’الشریعہ‘ کی خصوصی اشاعت بعنوان ’’جہاد۔ کلاسیکی وعصری تناظر میں‘‘ : گوجرانوالہ سے شائع ہونے والا ماہنامہ ’’الشریعہ‘‘ ممتاز عالم دین، محقق ومصنف اور جامعہ نصرۃ العلوم کے شیخ الحدیث حضرت مولانا علامہ زاہد الراشدی صاحب کی زیر سرپرستی گزشتہ تیئس سال سے شائع ہو رہا ہے۔ ایک عرصہ تک خود علامہ راشدی صاحب اس کی ادارت کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں اور اب یہ علمی جریدہ ان کے جواں سال صاحبزادے محمد عمار خان ناصر کی زیر ادارت شائع ہو رہا ہے ...
’’خطبہ حجۃ الوداع‘‘ اور ’’اسلام اور انسانی حقوق‘‘ : .... بظاہر یہ دو کتابیں ہیں اور انھیں طبع بھی الگ الگ کیا گیا ہے، لیکن فی الحقیقت یہ دونوں کتابیں ایک ہی سلسلے کی مربوط کڑیاں ہیں اور ہر ایک، دوسری کے بغیر ناتمام تصور ہوتی ہے۔ یہ دونوں خوب صورت اور عمدہ کتابیں معروف صاحب قلم وصاحب بصیرت شخصیت مولانا زاہد الراشدی کے محاضرات ہیں جو حجۃ الوداع کے موقع پر ہادی عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے لبوں سے سرزد ہونے والے مبارک ومسعود کلمات یعنی خطبہ حجۃ الوداع کی روشنی میں دیے گئے ہیں ...

خاموش قاتل کا خاموش علاج

حکیم محمد عمران مغل بی اے
ہائی بلڈ پریشر اس قدر عام ہو چکا ہے کہ ادھر اس کا حملہ ہوا، ادھر مریض کو خاموشی سے میٹھی نیند سلا دیا۔ اس لیے اس کا نام عموماً خاموش قاتل مناسب سمجھا گیا ہے۔ اس مرض کو اپنے ہاں مہمان بنانے میں ہماری طرز بود وباش، خود غرضی، بے رخی، لاابالی پن، لالچ، بغض وعناد کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ ان میں لالچ میری دانست میں سرفہرست ہے...

قرآن / علوم قرآن
حدیث و سنت / علوم الحدیث
اسلامی شریعت
دین و حکمت
سیرت و تاریخ
فقہ / اصول فقہ
دین اور معاشرہ
اسلام اور عصر حاضر
عالم اسلام اور مغرب
اسلامی تحریکات اور حکمت عملی
جہاد / جہادی تحریکات
اسلام اور سیاست
پاکستان ۔ قومی و ملی مسائل
مسلم مکاتب فکر ۔ باہمی مکالمہ
نقد و نظر
آراء و افکار
تعلیم و تعلم / دینی مدارس
مسلم مفکرین
شخصیات
حالات و واقعات
حالات و مشاہدات
مشاہدات و تاثرات
الشریعہ اکادمی
اخبار و آثار
مکاتیب
ادبیات
تعارف و تبصرہ
امراض و علاج