ماہنامہ الشریعہ

جلد ۲۱ - شمارہ نمبر ۲ - فروری ۲۰۱۰ء

دینی جدوجہد کے عصری تقاضے اور مذہبی طبقات
ابو عمار زاہد الراشدی


موجودہ عیسائیت کی تشکیل تاریخی حقائق کی روشنی میں
ڈین براؤن / مترجم عمران الحق چوہان


خواجہ حسن نظامی کی خاکہ نگاری
پروفیسر میاں انعام الرحمن


اسلامی بینکاری ۔ غلط سوال کا غلط جواب (۲)
زاہد صدیق مغل


یہ جواب نہیں ہے
مولانا عبد المالک طاہر


مکاتیب


مسلمان مثالی اساتذہ‘ مثالی طلبہ
تعارف و تبصرہ


دینی جدوجہد کے عصری تقاضے اور مذہبی طبقات

ابوعمار زاہد الراشدی
متحرک جماعتی زندگی سے کنارہ کشی کے بعد گزشتہ دو عشروں سے راقم الحروف دینی جدوجہد کے عصری تقاضوں اور دینی جماعتوں اور طبقات کی ذمہ داریوں کے حوالے سے کچھ نہ کچھ گزارشات پیش کر رہا ہے۔ معروضی حالات کے تناظر میں اس ’’صدائے فقیر‘‘ کے بعض پہلووں کو یہاں دہرانا مناسب معلوم ہوتا ہے...

موجودہ عیسائیت کی تشکیل تاریخی حقائق کی روشنی میں

ڈین براؤن / مترجم: عمران الحق چوہان ایڈووکیٹ
( ڈین براؤن گزشتہ چند برسوں میں مقبولیت حاصل کرنے والے مصنف ہیں اور ان کا شمار اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مصنفین میں ہوتا ہے۔ ان کی حقیقی شہرت کا آغاز ان کے ناول ’’دا ڈاونچی کوڈ‘‘ (ناشر: کورگی بکس، سال اشاعت: ۲۰۰۳ء) سے ہوا۔ یہ ناول اگرچہ ایک دلچسپ روایتی جاسوسی ناول ہے، لیکن اس میں مروجہ عیسائی مذہبی اعتقادات اور رسوم کے متعلق کچھ ایسی باتیں تحریر کی گئیں جن سے مغربی معاشرے میں ایک ہیجان ...

خواجہ حسن نظامی کی خاکہ نگاری

پروفیسر میاں انعام الرحمن
اردو ادب میں شاید ہی کوئی دوسرا انشاپرداز ہو جو خواجہ حسن نظامی مرحوم (۱۸۷۸۔۱۹۵۵) سے بہتر طور پر ’آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل‘ کا مصداق ہو، حال آں کہ خواجہ صاحب کا شمار اردو ادب کے ان خاکہ نگاروں میں کیا جا سکتا ہے جنہوں نے اس ادبی صنف کو بال و پر عطا کیے اور یہ صنف ’فن‘ سمجھی جانے لگی۔ ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہان پوری نے ’’خواجہ حسن نظامی: خاکے اور خاکہ نگاری ‘‘ کے عنوان سے ...

اسلامی بینکاری ۔ غلط سوال کا غلط جواب (۲)

زاہد صدیق مغل
۲) مجوزین کے نظریہ بینکاری کا جائزہ : اس مختصر وضاحت کے بعد ہم درج بالا نظریہ بینکنگ (جو درحقیقت مجوزین اسلامی بینکاری کا نظریہ بینکنگ بھی ہے) کا تنقیدی جائزہ پیش کرتے ہیں۔ بحث کو سادہ اور عام فہم رکھنے کے لیے حد امکان تک علم معاشیات کے ٹیکنکل مواد سے صرف نظر کرنے کی کوشش کی جائے گی، اسی لیے بہت سی دیگر تفصیلات کو نظر انداز کرتے ہوئے ہم درج بالا تصور بینکنگ کی ...

یہ جواب نہیں ہے

مولانا عبدالمالک طاہر
ماہنامہ الشریعہ گوجرانوالہ (مئی ؍جون ۲۰۰۹ء) کے صفحہ ۱۴۵ تا ۱۴۸ پر حافظ زبیر صاحب کا مضمون شائع ہوا جو انہوں نے راقم کے مضمون بعنوان ’’جہادی تنظیموں کے تنقیدی جائزہ پرایک نظر‘‘ (الشریعہ، مارچ ۲۰۰۹ء، صفحہ ۴۳ تا ۴۷) میں اٹھائے جانے والے اعتراضات وسوالات کے جواب کے طور پر لکھا ہے۔ مضمون کا عنوان ’’عبد المالک طاہر کے اعتراضات کے جواب میں‘‘ ...

مکاتیب

(۱) مکرمی جناب عمار خاں ناصر صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ سب سے پہلے تو آپ کا شکر گذار ہوں کہ آپ نے میری تحریر ’’پر تشدد تحریکیں اور دیوبندی فکر ومزاج ‘‘ کو ’الشریعہ‘ کے نومبر/ دسمبر ۲۰۰۹ء کے شمارے میں جگہ دے کر ان خیالات کو اس قابل سمجھا کہ انہیں اپنے قارئین تک پہنچائیں۔ اس سے پہلے شیخ الحدیث حضرت مولانا سرفراز خاں صاحب ؒ کے بارے میں الشریعہ کا ضخیم خصوصی نمبر ملا۔ اتنے قلیل عرصے میں اتنی ضخیم اور معیاری پیش کش ...

مسلمان مثالی اساتذہ‘ مثالی طلبہ

مولف: سید محمد سلیمؒ ۔ ناشر: زوار اکیڈیمی پبلیکیشنز، ۴۔۱۷ ناظم آباد نمبر ۴ کراچی۔ اشاعت سوئم: ۲۰۰۸۔ صفحات:۱۳۶۔ قیمت: ۱۳۰ روپے۔ پروفیسر محمدسلیمؒ نامور استاد اور تنظیم اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں میں سے تھے۔ موضوع بالا پر ان کا قلم اٹھانا ان کا حق اور منصب ہے۔ کتاب طلبہ اور اساتذہ کے لیے رہنما حیثیت رکھتی ہے۔ مستند مواد کی مدد سے با کمال ترتیب سے پیش کی گئی ہے۔ اس میں ان کا قلم رسا بھی پوری شان کے ساتھ کار فرما ہے۔ یہ مختصر سی کتاب ہے مگر اپنے اندر بے پناہ تاثیر رکھتی ہے ...

قرآن / علوم قرآن
حدیث و سنت / علوم الحدیث
اسلامی شریعت
دین و حکمت
سیرت و تاریخ
فقہ / اصول فقہ
دین اور معاشرہ
اسلام اور عصر حاضر
عالم اسلام اور مغرب
اسلامی تحریکات اور حکمت عملی
جہاد / جہادی تحریکات
اسلام اور سیاست
پاکستان ۔ قومی و ملی مسائل
مسلم مکاتب فکر ۔ باہمی مکالمہ
نقد و نظر
آراء و افکار
تعلیم و تعلم / دینی مدارس
مسلم مفکرین
شخصیات
حالات و واقعات
حالات و مشاہدات
مشاہدات و تاثرات
الشریعہ اکادمی
اخبار و آثار
مکاتیب
ادبیات
تعارف و تبصرہ
امراض و علاج