جہاں تک خواتین اور جنگی معارک میں ان کی شرکت کا تعلق ہے، عام طور پر لوگ افراط و تفریط میں مبتلا ہیںـ ایک طرف تو وہ لوگ ہیں جو عورتوں کی مکمل آزادی اور مردوں کے ساتھ ان کی ہم سری کے دعوے دار ہیں اور یہ جملہ کہ عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر سکتی ہیں، ہماری روز مرہ کی زندگی اور صحافت میں عام ہو چکا ہےـ اسلام کی اولیں تاریخ میں خواتین کے کردار سے بے خبری کے سبب یہ بات عام ہوگئی کہ عورتوں کا اسلامی جہاد میں کوئی کردار نہیںـ عورتیں ، خواتین ، جنگ ، جہاد