صدر باراک حسین اوباما اور امریکی پالیسیاں / غامدی صاحب کے تصور سنت کے حوالہ سے بحث ومکالمہ / خودکش حملہ ۔ ڈاکٹر محمد فاروق خان کے ارشادات

ابوعمار زاہد الراشدی
باراک حسین اوباما نے امریکہ کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے اور امریکہ کی قومی تاریخ میں ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے۔ وہ ’سیاہ فام‘ آبادی جسے آج سے پون صدی پہلے تک امریکہ میں ووٹ دینے کا حق حاصل نہیں تھا، اس کا نمائندہ آج امریکہ کے ’وائٹ‘ ہاؤس میں بیٹھا ہے اور محاورہ کی زبان میں امریکہ کے ’سیاہ وسفید‘ کا مالک کہلاتا ہے۔ تاریخ کے اس اہم موڑ پر امریکی معاشرہ کی ...

سرمایہ دارانہ نظام کے پیدا کردہ بحران۔ اسباب وحل

مولانا محمد عیسیٰ منصوری
۱۵ ستمبر ۲۰۰۸ء کو مغرب کے سرمایہ دارانہ نظام کا بدترین بحران سامنے آیا جب امریکہ کے دوسرے بڑے بینک لیہمن برادرز (Lehman Brothers) کا خسارہ ناقابل برداشت حدود کو پار کر گیا۔ نیویارک سٹاک ایکسچینج میں ایک شئیر کی قیمت 80 ڈالر سے گر کر 1.65 ڈالر پر آگئی، یعنی اس بینک کے سرمایہ کی مالیت 185 ارب ڈالر سے گر کر صرف 565 ارب ڈالر رہ گئی ...

قرآن مجید میں قصاص کے احکام ۔ چند غور طلب پہلو(۳)

پروفیسر میاں انعام الرحمن
وَمَن یَقْتُلْ مُؤْمِناً مُّتَعَمِّداً فَجَزَآؤُہُ جَہَنَّمُ خَالِداً فِیْہَا وَغَضِبَ اللّہُ عَلَیْْہِ وَلَعَنَہُ وَأَعَدَّ لَہُ عَذَاباً عَظِیْماً (النساء ۴:۹۳) ’’ اور وہ شخص جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی جزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ، اس پر اللہ کا غضب اور اس کی لعنت ہے اور اللہ نے اس کے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے ‘‘ ۔ اس آیت کی تفہیم سے قبل ایک مقدمہ کا سمجھنا ضروری ہے کہ: النساء آیت ۹۲ میں ، مومن کو خطا سے قتل کرنے کا ذکر ہے ...

غامدی صاحب کے تصور ’سنت‘ پر اعتراضات کا جائزہ (۲)

سید منظورالحسن
ملت ابراہیم کی اتباع: فاضل ناقد نے دوسرا اعتراض یہ کیا ہے کہ غامدی صاحب کی یہ بات درست نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دین ابراہیمی کی اتباع کا حکم دیا تھا۔ ان کے نزدیک اس کی وجہ یہ ہے کہ جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی ملت کے احکام محفوظ ہی نہیں تھے تونبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی اتباع کا حکم کیونکردیا جا سکتا تھا۔ لکھتے ہیں: ’’اگر ملت ابراہیمی سے مراد وہ ستائیس اعمال لے بھی لیے جائیں جو کہ ...

مقام عبرت (’’حدود وتعزیرات: چند اہم مباحث‘‘ پر تنقید وتبصرہ ۔۲)

مولانا مفتی عبد الواحد
محمد عمار صاحب اور زنا کی سزا: محمد عمار صاحب لکھتے ہیں : ’’قرآن مجید میں زنا کی سزا دو مقامات پر بیان ہوئی ہے اور دونوں مقام بعض اہم سوالات کے حوالے سے تفسیر و حدیث اور فقہ کی معرکہ آرا بحثوں کا موضوع ہیں۔ پہلا مقام سورۂ نساء میں ہے۔ ارشاد ہوا ہے: .... ’’اور تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کا ارتکاب کرتی ہوں، ان پر اپنے میں سے چار گواہ طلب کرو۔ پھر اگر وہ گواہی دے دیں تو ایسی عورتوں کو گھروں میں محبوس کر دو، یہاں تک کہ انہیں موت آ جائے یا اللہ تعالیٰ ان کے لیے کوئی اور ...

پروفیسر عبد الرؤف صاحب کی تنقید کے جواب میں

زاہد صدیق مغل
ماہنامہ الشریعہ شمارہ جنوری ۲۰۰۹ میں محترم پروفیسر عبد الرؤف صاحب نے راقم الحروف کے مضمون ’’اسلامی معاشیات یا سرمایہ داری کا اسلامی جواز؟‘‘ کا تنقیدی جائزہ پیش کیاہے۔ درحقیقت صاحب تنقید نے ’تنقید ‘ سے زیادہ ’تبصرہ‘ تحریر فرمایاہے کیونکہ ان کے مضمون کا نصف سے زیادہ حصہ ہمارے مضمون کے خلاصے اور تجزیے پر مشتمل ہے۔ پروفیسر صاحب کی تنقید پڑھنے کے بعد ...

مکاتیب

(۱) محترم جناب محمد عمار صاحب، مدیر الشریعہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ نے جو جواب مجھے تحریر کیا تھا، محض اس وجہ سے اس پر کچھ لکھنے کا ارادہ نہیں ہوا کہ جناب کے جواب سے مایوسی ہوئی تھی، لیکن اب جبکہ آپ نے اسے جنوری کے الشریعہ میں شائع کر دیا ہے تو مجبوراً چند سطریں لکھتا ہوں۔ میرے مضمون کا حاصل دو امور ہیں: ۱۔ یہ دکھانا کہ آپ نے اجماعی تعامل اور علمی مسلمات کے دائرے سے جابجا تجاوز کیا ہے اور خطرناک اصولی غلطیاں کی ہیں ...

قرآن / علوم قرآن
حدیث و سنت / علوم الحدیث
اسلامی شریعت
دین و حکمت
سیرت و تاریخ
فقہ / اصول فقہ
دین اور معاشرہ
اسلام اور عصر حاضر
عالم اسلام اور مغرب
اسلامی تحریکات اور حکمت عملی
جہاد / جہادی تحریکات
اسلام اور سیاست
پاکستان ۔ قومی و ملی مسائل
مسلم مکاتب فکر ۔ باہمی مکالمہ
نقد و نظر
آراء و افکار
تعلیم و تعلم / دینی مدارس
مسلم مفکرین
شخصیات
حالات و واقعات
حالات و مشاہدات
مشاہدات و تاثرات
الشریعہ اکادمی
اخبار و آثار
مکاتیب
ادبیات
تعارف و تبصرہ
امراض و علاج