امت مسلمہ اور مغرب کے علوم وافکار

ابوعمار زاہد الراشدی
روزنامہ پاکستان لاہور نے ۲۳ اپریل ۲۰۰۷ء کو لاہور میں ’’اسلام اور مغرب کے درپیش چیلنجز اور مواقع‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار کی رپورٹ خبر کے طور پر شائع کی ہے جس کا اہتمام پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل افیئرز (پائنا) نے کیا ہے اور صدارت ملک کے معروف دانش ور اور قانون دان جناب ایس ایم ظفر نے فرمائی ہے ...

اسلام کی آفاقیت اور عالمگیریت

مفتی ابو احمد عبداللہ لدھیانوی ؒ
یہ ایک حقیقت اور صداقت ہے کہ ایسا نظامِ حکومت جو تمام قوموں، ملکوں اور ساری دنیا کے لیے ہو، بڑے سے بڑے مفکر و فلاسفر انسان اور انسانوں کی کوئی بھی سوسائٹی مرتب نہیں کر سکتی۔ پس اس کے لیے لامحالہ حقیقت کے متلاشی اور صداقت شعار انسانوں کو مذہب کی طرف رجوع کرنا پڑے گا۔ مذہب ہی وہ ضابطہ حیات ہے جو انسان کی اس کے ہر شعبہ ...

قائد اعظم اور فوج کا سیاسی کردار

پروفیسر شیخ عبد الرشید
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ایک آئین پسند، جمہوری فکر کے حامل راہنما تھے جنہوں نے جمہوری جدوجہد، آئینی سیاست اور عوامی حمایت سے پاکستان حاصل کیا اورحصول آزادی کے فیصلہ کن ایام میں ۹جون ۱۹۴۷ء کو دہلی میں آل انڈیا مسلم لیگ کی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے فرمایا کہ ’’میں نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے...

سنت کی دستوری اور آئینی حیثیت

ڈاکٹرمحمد سعد صدیقی
(الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ میں فکری نشست سے خطاب) .... جناب صدر محترم! میرے بہت عزیز بھائی اور ساتھی ڈاکٹر عبداﷲ صاحب، برادر عزیز جناب اکرم ورک صاحب، اساتذہ کرام و معزز حاضرین! السلام علیکم ورحمۃاﷲوبرکاتہ۔ میرے لیے یہ بڑی خوش قسمتی اور سعادت کی بات ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے ایک مرتبہ پھر مجھے اس علمی ادارے میں حاضری کا شرف بخشااور ...

غیر مسلم جج کی بحث اور مسلمان ججوں کا کردار

چوہدری محمد یوسف ایڈووکیٹ
اجتہاد کی عام فہم تعریف کریں تو اسے ’’ماہرین قانون و شرع کی، متعینہ اصولوں کی روشنی میں، مسائل اور احکام معلوم کرنے کی پر خلوص اور انتہائی کاوش کا نتیجہ‘‘ کہہ سکتے ہیں۔ اس طرح یہ منصب یقینی طور پر علماے کبار اور ماہرین کا ہے۔ اس پر ہمیں ان کا منصب ہر لحاظ سے تسلیم ہے۔ وہ اس بارے میں کسی اجارہ داری کا دعویٰ کریں یا نہ کریں، ہم ان کی یہ حیثیت بلا شرکت غیرے ...

مکاتیب

(۱) لندن، ۷ ؍اپریل ۲۰۰۷ء ۔ محترم مولیٰنا راشدی دام لطفہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ پچھلے چار مہینے ہندوستان میں گزرے۔ گزشتہ ہفتے واپسی ہوئی تو یہاں مارچ کا الشریعہ دیکھا۔ ’’اسلام کے نام پر انتہا پسندی‘‘کا جو قصہ ’’ کلمۂ حق ‘‘میں رقم کیا گیا ہے، اس سے بہ صد رنج تصدیق ہوئی کہ روزنامہ جنگ وغیرہ سے جو صورت اور نوعیت اس قصہ کی سامنے آر ہی ہے، وہ ٹھیک ہی ہے۔مگر معاملہ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اور اس کے بارے میں آپ کا جو ...

’دشت وصال‘ پر ایک نظر

پروفیسر میاں انعام الرحمن
’ رگِ خواب‘ ، ’ قربِ گریزاں ‘ او ر ’ حریم حمد ‘ کے بعدمنیر الحق کعبی کا نیا مجموعہ کلام ’ دشتِ وصال ‘ کے نام سے منظرِ عام پر آ رہا ہے۔ اس شعری مجموعے میں اگرچہ تخیل اور اسلوب کی چند نئی جہتیں پر پرزے نکالتی محسوس ہوتی ہیں، لیکن اس کے باوجود کعبی کے شعری سبھاؤ کی روایتی پرچھائیاں دشت سے لے کر وصال تک پھیلتی چلی گئی ہیں...

متفرق کتب

پرویز صاحب کا فہم قرآن، قیادت اورہلاکت اقوام / توحید اورشرک، تحقیق مسئلہ ایصال ثواب، دلائل وجود باری تعالیٰ ملاصدرا کی نظر میں، خطبات درخواستی، فیوضات درخواستی مع مجربات درخواستی، مرزا غلام احمد قادیانی کا فقہی مذہب ،حنفیت یا غیر مقلدیت، تذکرۃ المفسرین، نماز تراویح اور مذاہب اہل حدیث، سوانح شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی، اظہار الغرور فی کتاب آئینہ تسکین الصدور، اسلاف کاخوف خدا اور فکر آخرت، اسلامی آداب زندگی، کشکول معرفت، رہنمائے خوشخطی، انصاف فی حدود الاختلاف ...

الشریعہ اکادمی کی مطبوعات کی تقریب رونمائی

۳۱؍ مارچ ۲۰۰۷ کو الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ میں مولانا زاہد الراشدی کے مضامین کے دو مجموعوں کی اشاعت کے موقع پر ان کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔ مضامین کے یہ دو مجموعے ’’جناب جاوید احمد غامدی کے حلقہ فکر کے ساتھ ایک علمی وفکری مکالمہ‘‘ اور ’’حدود آرڈیننس اور تحفظ نسواں بل‘‘ کے عنوان سے شائع ہوئے ہیں۔ تقریب رونمائی سے پروفیسر غلام رسول عدیم، مولانا زاہد الراشدی، پروفیسر محمد شریف چودھری، پروفیسر محمد اکرم ورک اور مولانا مشتاق احمد چنیوٹی کے علاوہ جناب جاوید احمد غامدی کے حلقہ فکر سے تعلق رکھنے والے دانش ور جناب نادر عقیل انصاری نے بھی خطاب کیا ...

قرآن / علوم قرآن
حدیث و سنت / علوم الحدیث
اسلامی شریعت
دین و حکمت
سیرت و تاریخ
فقہ / اصول فقہ
دین اور معاشرہ
اسلام اور عصر حاضر
عالم اسلام اور مغرب
اسلامی تحریکات اور حکمت عملی
جہاد / جہادی تحریکات
اسلام اور سیاست
پاکستان ۔ قومی و ملی مسائل
مسلم مکاتب فکر ۔ باہمی مکالمہ
نقد و نظر
آراء و افکار
تعلیم و تعلم / دینی مدارس
مسلم مفکرین
شخصیات
حالات و واقعات
حالات و مشاہدات
مشاہدات و تاثرات
الشریعہ اکادمی
اخبار و آثار
مکاتیب
ادبیات
تعارف و تبصرہ
امراض و علاج