ماہنامہ الشریعہ

جلد ۱۸ - شمارہ ۱۲ - دسمبر ۲۰۰۷ء

جامعہ حفصہ کا سانحہ۔ کچھ پس پردہ حقائق
ابوعمار زاہد الراشدی


فقہ واجتہاد کے چند اہم پہلو
مولانا محمد سرفراز صفدر


شریعت، مقاصد شریعت اور اجتہاد
محمد عمار خان ناصر


کیا قرآن قطعی الدلالۃ ہے؟ (۲)
حافظ محمد زبیر


امہات المومنین اور حجاب کے خصوصی احکام
ڈاکٹر عبد الباری عتیقی


مکاتیب
مولانا عتیق الرحمن سنبھلی


الشریعہ اکادمی کے زیر اہتمام علمی وفکری نشستیں


جامعہ حفصہ کا سانحہ۔ کچھ پس پردہ حقائق

ابوعمار زاہد الراشدی
(اس دفعہ ادارتی صفحات میں ہم ایک خاتون کا خط شائع کر رہے ہیں جو حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی مدظلہ کے نام ہے۔ اس میں جامعہ حفصہ کے الم ناک سانحہ کے بارے میں جامعہ کی طالبات ہی کے حوالے سے کچھ پس پردہ حقائق کا انکشاف کیا گیا ہے اور بہت سے توجہ طلب امور کی نشان دہی کی گئی ہے جن پر علمی ودینی حلقوں کو سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہیے...

فقہ واجتہاد کے چند اہم پہلو

شیخ الحدیث مولانا محمد سرفراز خان صفدر
اس مقام پر اصولی طور پر یہ بحث بھلی معلوم ہوتی ہے کہ مخالفت حدیث کا مفہوم کیا ہوتا ہے؟ کیا ہر مقام پر مخالفت سے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ کی مخالفت مراد ہوتی ہے یا ان الفاظ کے اندر جو معنی اور مدلول پنہاں ہوتا ہے، اس کی مخالفت بھی مراد ہوتی ہے؟ اور اگر کوئی شخص آپ کے ظاہری الفاظ کی تو مخالفت کرتا ہے لیکن ان کے اندر جو معنی مستنبط ...

شریعت، مقاصد شریعت اور اجتہاد

محمد عمار خان ناصر
(حضرت شاہ ولی اللہؒ نے ’’حجۃ اللہ البالغہ‘‘ کے مقدمہ میں اس مسئلے پر تفصیل کے ساتھ بحث کی ہے کہ شریعت کے اوامر ونواہی اور قرآن وسنت کے بیان کردہ احکام وفرائض کا عقل ومصلحت کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک گروہ کا موقف یہ بیان کیا ہے کہ یہ محض تعبدی امور ہیں کہ آقا نے غلام کو اور مالک نے بندے کو حکم دے دیا ہے اور بس! اس سے زیادہ ان میں غور وخوض کرنا اور ان میں مصلحت ومعقولیت تلاش کرنا ...

کیا قرآن قطعی الدلالۃ ہے؟ (۲)

حافظ محمد زبیر
قرآن وسنت کا باہمی تعلق: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کے مُبَیّن (وضاحت اور تشریح کرنے والے) ہیں اور جناب غامدی صاحب بھی اس بات کو مانتے ہیں جیسا کہ انہوں نے اپنی کتاب ’برہان‘ میں قرآن و سنت کے باہمی تعلق کے عنوان سے اس موضوع پر مفصل گفتگو کی ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں قرآن میں ذکر ہے ...

امہات المومنین اور حجاب کے خصوصی احکام

ڈاکٹرعبدالباری عتیقی
’’الشریعہ ‘‘کے اگست ۲۰۰۷ء کے شمارے میں جناب ڈاکٹر سید رضوان علی ندوی کا مضمون ’’امہات المومنینؓ کے لیے حجاب کے خصوصی احکام ‘‘اور ستمبر ۲۰۰۷ء کے شمارے میں اس مضمون پر محمد رفیق چودھری صاحب کی تنقید بعنوان ’’امہات المومنین اور آیت حجاب کاحکم‘‘ نظر سے گزرے۔ اس سلسلے میں سورۃ احزاب کی آیت ۳۳ کے حوالے سے کچھ ...

مکاتیب

بسم اللہ۔ لندن۔ ۹ نومبر ۲۰۰۷ء ۔ محترم مولانا راشدی صاحب زید لطفہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ نومبر کا الشریعہ ابھی ملا ہے۔ کل میں وطن کے لیے نکلنے کا ارادہ کیے ہوں۔ ایسے میں کچھ لکھنے لکھانا تو مولانا محمد علی جوہر جیسے خدا مستوں ہی کا کام تھا (رحمۃ اللہ علیہ)، مگر ایک ایسا مراسلہ آپ نے اس شمارے میں مجھ سے متعلق دے دیا ہے کہ سب کام چھوڑ کے چندسطریں اس پر ضروری معلوم ہوئیں ...

الشریعہ اکادمی کے زیر اہتمام علمی وفکری نشستیں

ورلڈ اسلامک فورم کے راہ نما اور آسٹریلیا میں گولڈ کوسٹ اسلامک سنٹر کے خطیب مولانا سید اسد اللہ طارق گیلانی نے کہا ہے کہ مغرب کے ساتھ تہذیبی جنگ اور فکری کشمکش میں مسلمانوں کے جو تعلیمی اور فکری ادارے کام کر رہے ہیں، ان کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی اور بالآخر وہ اپنے مشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔ وہ گزشتہ شام الشریعہ اکامی ہاشمی کالونی ...

قرآن / علوم قرآن
حدیث و سنت / علوم الحدیث
اسلامی شریعت
دین و حکمت
سیرت و تاریخ
فقہ / اصول فقہ
دین اور معاشرہ
اسلام اور عصر حاضر
عالم اسلام اور مغرب
اسلامی تحریکات اور حکمت عملی
جہاد / جہادی تحریکات
اسلام اور سیاست
پاکستان ۔ قومی و ملی مسائل
مسلم مکاتب فکر ۔ باہمی مکالمہ
نقد و نظر
آراء و افکار
تعلیم و تعلم / دینی مدارس
مسلم مفکرین
شخصیات
حالات و واقعات
حالات و مشاہدات
مشاہدات و تاثرات
الشریعہ اکادمی
اخبار و آثار
مکاتیب
ادبیات
تعارف و تبصرہ
امراض و علاج