ماہنامہ الشریعہ

جلد ۱۷ - شمارہ ۱۱ - نومبر ۲۰۰۶ء

اقبال کا تصور اجتہاد: چند ضروری گزارشات
رئیس التحریر


لاس اینجلز ٹائمز کے نمائندے سے ایک گفتگو
مولانا عتیق الرحمن سنبھلی


علامہ اقبال کے تصورات تاریخ
پروفیسر شیخ عبد الرشید


نطشے کا نظریہ تکرار ابدی اور اقبال
ڈاکٹر محمد آصف اعوان


اسلامی تہذیب کی تاریخی بنیاد
پروفیسر انعام الرحمن


اقبال کا خطبہ اجتہاد: ایک تنقیدی جائزہ
الطاف احمد اعظمی


مکاتیب
مسلم سجاد / شجاع الرحمن


اقبال کا تصور اجتہاد: چند ضروری گزارشات

ابوعمار زاہد الراشدی
علامہ محمد اقبالؒ جنوبی ایشیا میں امت مسلمہ کے وہ عظیم فکری راہ نما تھے جنھوں نے اس خطے پر برطانوی استعمار کے تسلط اور مغربی فکر وثقافت کی یلغار کے دور میں علمی، فکری اور سیاسی شعبوں میں ملت اسلامیہ کی راہ نمائی کی اور ان کی ملی جدوجہد کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ انھوں نے مسلمانوں کی نئی نسل اور جدید تعلیم یافتہ طبقے کو مغرب کے فکر وفلسفہ اور ...

لاس اینجلز ٹائمز کے نمائندے سے ایک گفتگو

مولانا عتیق الرحمٰن سنبھلی
اس ماہِ اگست کی ۱۲ تاریخ تھی، ایک فون کسی انگریزی بولنے والے کا آیا۔ میں اپنی سماعت کی کمزوری سے، جو غیر زبان کے معاملے میں زیادہ ہی کمزور پڑجاتی ہے ( خاص کر ٹیلیفون پر) اس سے زیادہ کچھ نہ سمجھ پایا کہ کوئی مجھ سے ’’جہادیوں‘‘ کے بارے میں رائے جاننا چاہتا ہے۔ جب پتہ نہ ہو کہ کون شخص ہے اور کیا تعلق اس کا اس تفتیش و تحقیق سے ...

علامہ اقبال کے تصورات تاریخ

پروفیسر شیخ عبد الرشید
عصر حاضر کے عالم اسلام میں حکیم الامت علامہ اقبال اپنی بصیرت حکیمانہ، تبحر علمی، وسعتِ فکر، لطافت خیال اور فلسفیانہ ژرف نگاہی کی بنا پر ایک منفرد مقام اور مسند امتیاز وافتخار کے حامل ہیں۔ ملت اسلامی کی فکری وادبی تاریخ میں کوئی ایسا شاعر اور مفکر دکھائی نہیں دیتا جس کی فکر اقبال کی طرح جامع اور ہمہ گیر ہو۔ اپنے ہمہ جہت افکار کی وجہ سے ان کے ...

نطشے کا نظریہ تکرار ابدی اور اقبال

ڈاکٹر محمد آصف اعوان
جدید مغربی مفکرین میں نطشے ایک بہت بڑا نام ہے۔ اقبال نے اپنے کلام اور خطبات میں نطشے کے افکار وتصورات کا کئی جگہ ذکر کیاہے۔ خاص طور پر نطشے کا نظریہ بقائے دوام یعنی تکرارِ ابدی (Eternal Recurrence) اقبال کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اقبال کے خیال میں اس نظریے کے ابتدائی خط وخال ہربرٹ اسپنسر (Spencer, Herbert 1820-1903) کے ہاں ملتے ہیں ...

اسلامی تہذیب کی تاریخی بنیاد

پروفیسر میاں انعام الرحمن
انسانی زندگی گونا گوں پہلووں سے عبارت ہے اور ان تمام پہلووں پر تاریخ کی بسیط چادر تنی ہوئی ہے ۔ صرف اسی ایک فقرے کو بغور دیکھیے کہ اس کے دو ٹکڑے ہیں۔ "اور" نے ان ٹکڑوں میں ربط اور معانی پیدا کیے ہیں ۔ اگر "اور" کے بعد والا ٹکڑا بے معنی ہے تو اس کا ذمہ دار "اور" سے پہلے والا ٹکڑا ہے کیونکہ اس کی بنیاد پر ہی دوسرے ٹکڑے کی تخلیق ممکن ہوئی ہے ...

اقبال کا خطبہ اجتہاد: ایک تنقیدی جائزہ

الطاف احمد اعظمی
"تشکیل جدید الہیات اسلامیہ" میں اقبال نے اسلامی قانون کے بنیادی مآخذ کا بھی جائزہ لیا ہے۔ اسلامی مآخذ کا پہلا ماخذ قرآن حکیم ہے۔ اس میں تفصیلی قوانین کی جگہ اصول وکلیات زیادہ ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ اس نے انسانی فکر کے لیے پوری گنجائش رکھی ہے۔ چنانچہ مسلم فقہا نے ان اصولوں کی بنیادپر ایک نظام قانون وضع کیا جو ...

مکاتیب

(۱) مکرمی ومحترمی مدیر الشریعہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ ستمبر کے شمارے میں آپ نے محمد یوسف صاحب کی ایک تحریر شائع کی جو ’ترجمان القرآن‘ میں شائع نہیں کی گئی تھی۔ مدیر کی حیثیت سے آپ اپنے فیصلے میں آزاد تھے، تاہم کچھ عرض ہے۔ ایک مدیر کی حیثیت سے یقیناً آپ کو ایسے افراد سے سابقہ پیش آتا ہوگا جو کسی رسالے کو کچھ لکھ کر بھیجتے ہیں تو سمجھتے ...

ماہنامہ الشریعہ

جلد ۱۷ - شمارہ ۱۱ - نومبر ۲۰۰۶ء

اقبال کا تصور اجتہاد: چند ضروری گزارشات
رئیس التحریر


لاس اینجلز ٹائمز کے نمائندے سے ایک گفتگو
مولانا عتیق الرحمن سنبھلی


علامہ اقبال کے تصورات تاریخ
پروفیسر شیخ عبد الرشید


نطشے کا نظریہ تکرار ابدی اور اقبال
ڈاکٹر محمد آصف اعوان


اسلامی تہذیب کی تاریخی بنیاد
پروفیسر انعام الرحمن


اقبال کا خطبہ اجتہاد: ایک تنقیدی جائزہ
الطاف احمد اعظمی


مکاتیب
مسلم سجاد / شجاع الرحمن


قرآن / علوم قرآن
حدیث و سنت / علوم الحدیث
اسلامی شریعت
دین و حکمت
سیرت و تاریخ
فقہ / اصول فقہ
دین اور معاشرہ
اسلام اور عصر حاضر
عالم اسلام اور مغرب
اسلامی تحریکات اور حکمت عملی
جہاد / جہادی تحریکات
اسلام اور سیاست
پاکستان ۔ قومی و ملی مسائل
مسلم مکاتب فکر ۔ باہمی مکالمہ
نقد و نظر
آراء و افکار
تعلیم و تعلم / دینی مدارس
مسلم مفکرین
شخصیات
حالات و واقعات
حالات و مشاہدات
مشاہدات و تاثرات
الشریعہ اکادمی
اخبار و آثار
مکاتیب
ادبیات
تعارف و تبصرہ
امراض و علاج