
(۱) باسمہ سبحانہ۔ عزیز محترم حافظ حسن مدنی صاحب سلمک اللہ تعالیٰ فی الدارین۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ ’’محدث‘‘ کا نومبر کا شمارہ نظر سے گزرا۔ بہت خوشی ہوئی۔ قتل غیرت اور دیگر متعلقہ امور پر آپ حضرات نے سیر حاصل بحث کر کے تمام دینی حلقوں کی طرف سے فرض کفایہ ادا کیا ہے۔ بالخصوص آپ کے مضمون پر مزید مسرت اور اطمینان سے بہرہ ور ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ حضرات کی کاوشوں کو قبول فرمائیں اورنتائج وثمرات سے نوازیں، آمین۔ اس حوالہ سے ...