اسلامی تحریکات کا ایک تنقیدی جائزہ - ڈاکٹر یوسف القرضاوی
اسلامی تحریک نہ کمزوریوں سے مبرا ہے نہ تنقید و نصیحت سے بالا و بے نیاز` جیسا کہ اسلامی تحریکوں کے بعض مخلص پیروکاروں نے تصور کر لیا ہے-اس تصور کے حاملین تحریک اسلامی اور اسلام کو ایک ہی چیز سمجھتے ہیں- ان کے نزدیک تحریک پر ناقدانہ نگاہ ڈالنے کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ اسلام پر تنقید ہو رہی ہے- یہی کچھ بعض لادین عناصر بانداز دیگر کرتے ہیں- وہ تحریک کی خطائیں گنواتے ہیں تو انہیں براہ راست اسلام سے منسوب کر دیتے ہیں اور اسلام اور اس کے احکام میں کیڑے نکالنے لگتے ہیں-
یہ تحریک بہرحال انسانوں کی تحریک ہے جو اسلام کے غلبے اور اس کے پیغام کو پھیلانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں- تحریک کے افراد اپنے ہدف تک پہنچنے کے لیے تمام ممکنہ اسباب و تدابیر اختیار کرتے ہیں- انکا یہ دعوٰی نہیں اور نہ ہونا چاہیے کہ ان کا اجتہاد وحی ہے اور یہ کسی بحث و تنقید سے بلند ہے- ان میں سے کوئی یہ زعم نہیں رکھتا کہ وہ مواخذہ و محاسبہ سے بری ہے اور اس پر کیے جانے والے اعتراضات ایسے ہیں جنہیں جواب و صفائی کے درخور نہیں سمجھا جانا چاہیے-
islami tahreekat ka aik tanqeedi jaizah by doctor yousuf al-qrdhavi