دارالعلوم دیوبند اور دہشت گردی - مولانا حبیب الرحمٰن قاسمی
دارالعلوم دیوبند محض ایک دینی مدرسہ اور تعلیمی و تربیتی ادارہ ہی نہیں بلکہ ایک عظیم دینی` علمی اور اصلاحی تحریک کا عنوان ہے جس نے ملت اسلامیہ کو فکر و نظر کی طہارت و پاکیزگی` قلب و جگر کو عزم و استقامت اور جسم و جان کو تازگی و توانائی بخشنے میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں-
یہ ہے دارالعلوم دیوبند اور دیوبندیت کی غیروں کی نظر میں سچی تصویر جسے خود دیش باشی اپنے سیاسی مقاصد اور تنظیمی مفاد کے تحت دہشت گرد بتا رہے ہیں اور دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے اپنے اہل کاروں سے جھوٹی رپورٹیں اور آرٹیکل تحریر کراکے عالم گیر پیمانے پر انہیں نشر کیا جا رہا ہے-
darul uloom deoband aur dahshat gardi - maulana habib-ur-rehman qasmi