احیائے امت کے چند بنیادی تقاضے - پروفیسر میاں انعام الرحمٰن
جہاں تک اسلام کا تعلق ہے` وہ انسان کے حیاتیاتی تحفظ کے لیے ایک جامع پروگرام دیتا ہے- ``انسان جیسا کہ وہ ہے`` کی حفاظت کا اہتمام مسواک سے شروع ہوتا ہے اور درجہ بدرجہ مختلف مراحل طے کرتا ہوا حفظ قرآن کی روایت پر ختم ہوجاتا ہے- اسلام کے حیاتیاتی پروگرام کی اہمیت و افادیت جس قدر آج کے دور میں اجار ہو سکتی ہے` اس سے پہلے اس کا عشر عشیر بھی ممکن نہیں تھا-
مسلم احیا کے لیے اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے ہمیں ایسے افراد اور انجمنیں تلاش کرنی ہوں گی جن کا تعلق ہمارے مخالفین سے ہو لیکن غیر جانب دار اور سلیم الفطرت ہونے کے ناتے وہ ہمارے لیے نرم گوشہ رکھتے ہوں-
ahya ummat ke chand bunyadi taqazay by professor mian inaam-ur-rehman