علما اور عملی سیاست - خورشید احمد ندیم
کیا علما کو عملی سیاست میں حصہ لینا چاہیے؟ اس سوال کا جواب تلاش کرتے وقت دو باتیں پیش نظر رہنا چاہئیں- ایک تو یہ کہ یہ شریعت کا نہیں` حکمت و تدبیر کا معاملہ ہے- علما کے شایان شان یہی ہےکہ وہ اقتدار کی حریصانہ کشمکش سے دور رہ کر منصب اعلی کو آباد کریں اور دین کی حفاظت کے ساتھ لوگوں کا تزکیہ نفس کریں- علما اقتدار کی حریصانہ کشمکش میں شریک ہو کر منصب دعوت سے معزول ہوگئے- اب وہ معاشرے میں دین کے داعی کا کردار ادا نہیں کرسکتے-
ulama aur amli siyasat by khurshid nadeem