ملکی سیاست اور مذہبی جماعتیں - ابو عمار زاہد الراشدی
ملکی سیاست میں حصہ لینے والی مذہبی جماعتیں اس وقت عجیب مخمصے میں ہیں- وہ ریگستان میں راستہ بھول جانے والے قافلے کی طرح منزل کی تلاش بلکہ تعین میں سرگرداں ہیں-
ہمارے خیال میں دینی سیاسی جماعتوں کی ناکامی کی ایک وجہ یہ ہے کہ نفاذ اسلام کے لیے ان کا ہوم ورک نہیں ہے- ان کے بیشتر کارکنوں بلکہ رہنمائوں کو بھی نفاذ اسلام کے فکری اور عملی تقاضوں کا ادراک نہیں ہے اور نہ ہی ان نظریاتی اور واقعاتی رکاوٹوں سے آگاہی ہے جو نفاذ اسلام کی راہ روکے ہوئے ہیں-
اس وقت جماعت اسلامی کے سوا کسی اور جماعت کے پاس رہنماؤں اور کارکنوں کی فکری` علمی اور عملی تربیت کا سرے سے کوئی نظام ہی موجود نہیں ہے-
mulki siyasat aur mazhbi jamat by abu ammar zahid-ur-rashdi