امریکی جارحیت کے محرکات - پروفیسر میاں انعام الرحمٰن
سپر طاقت ہونے کے باوجود امریکیوں کے لیے دنیا میں ابھرتے ہوئے باہمی انحصار کا رجحان درد سر بنا ہوا ہے- امریکی حکومت دنیا کے کسی بھی کونے کھدرے میں کسی انقلابی پیش رفت سے انتہائی خوف زدہ ہے کہ اس سے بالواسطہ امریکی مفادات پر زد پڑ سکتی ہے- اکیسویں صدی میں ریاست کے اندرون و بیرون کا فرق ختم ہو چکا ہے- یہی پس منظر ہے جس کے باعث امریکہ عالمی کردار اپنانا چاہتا ہے تا کہ اس کا موجودہ اسٹیٹس برقرار رکھے- افغانستان اور عراق کے خلاف حالیہ امریکی اقدامات میں بھی `انسانی تہذیب کی سلامتی` جیسے جوازات گھڑے گئے ہیں-
amreeki jarhiyat ke muharkat by professor mian inaam-ur-rehman