کیمبرج ہسٹری آف انڈیا کے مطابق : ``ٹیپو سلطان کے بارے میں انگریز کمپنی کی پالیسی یکساں و جامد نہیں رہی- ابتدا میں یہ کوشش تھی کہ ٹیپو کو اتنا کمزور کر دیا جائے کہ وہ کمپنی کے لیے خطرہ نہ رہے- بعد میں یہی پالیسی اس کے مکمل استحصال میں تبدیل کر دی گئی-`` انگریز کے ان رجحانات میں ٹیپو سلطان کی بدقسمتی کو صرف یہ دخل تھا کہ اٹھارہویں صدی میں وہ واحد ہندوستانی حکمران تھا جس نے انگریز استعماریت کو چیلنج کیا اور جذبہ آزادی کو اپنی زندگی کا واحد نصب العین بنا لیا- سلطان` اسلام اور آزادی کو دو الگ الگ چیزیں نہیں سمجھتا تھا-