متحد انسانیت کا سبق سب سے پہلے مذہب نے ہی سکھایا تھا- تاہم جوں جوں گلوبلائزیشن کا رجحان انسانیت کو ایک ایسی دنیا کی طرف دھکیل رہا ہے جس میں (اقوام عالم کا) باہمی انحصار ایک نمایاں خصوصیت ہوگی` توں توں (اتحاد انسانیت کا تصور دینے والے) مذہب کی آواز اور نقطہ نگاہ لوگوں کے ذہنوں سے محو ہوتے جا رہے ہیں- گلوبلائزیشن کا مطلب ہے مکمل معاشی آزادی` یعنی عالمی سطح پر تجارت کے لیے راستے ہموار کرنا- کثیر قومی تجارتی ادارے اس رجحان کے فروغ میں پیش پیش ہیں-