جناب صدر نے بنگلہ دیش پہنچنے پر ١٩٧١ میں ہونے والی زیادتیوں پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے بجا فرمایا کہ اس المیے کے نتیجے میں ایک خاندان جس کا ایک ہی مذہب اور ایک ہی تاریخی ورثہ ہے اور جنہوں نے مل کر آزادی کی جدوجہد کی اور مل کر مستقبل کے خواب بنے تھے` دو حصوں میں بٹ گیا- صدر پاکستان کے بیان کی اہمیت اپنی جگہ لیکن اہم بات یہ ہے کہ وہ آرمی چیف بھی ہیں` اس طرح ان کا بیان مسلح افواج کی طرف سے ١٩٧١ کے واقعات پر معذرت کی حیثیت رکھتا ہے-